ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سسودیا نے فن لینڈ سے واپسی کے بعد جنگ سے ملاقات کی 

سسودیا نے فن لینڈ سے واپسی کے بعد جنگ سے ملاقات کی 

Mon, 19 Sep 2016 19:25:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔جنگ نے دارالحکومت دہلی میں ڈینگو اور چکن گنیا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سسودیا کو فن لینڈ سے دہلی واپس آنے کے لیے کہا تھا۔سسودیا فن لینڈ تعلیمی نظام کا مطالعہ کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے وہاں گئے تھے۔اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے ان پر ایسے وقت دہلی چھوڑنے کے لیے نشانہ سادھا تھا، جب شہر ڈینگو اور چکن گنیا سے دو چار رہا ہے۔سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جنگ پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اگر کوئی ہنگامی صورت حال تھی، تو وہ انہیں خط لکھنے کی بجائے فون کر سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں فن لینڈ تعلیمی نظام کے بارے میں بتایا۔میں نے انہیں بتایا کہ ہم بھی دہلی میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں اچھا کر سکتے ہیں اور ان علاقوں میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے ۔اس کے بعد ایک شخص نے سسودیا پر سیاہی پھینک دی۔سسودیا کے ہاتھ، آنکھوں کے پاس اور ان کی سرکاری گاڑی پر بھی سیاہی کے نشانات تھے۔وزیر صحت ستیندر جین اوروزیر سیاحت کپل مشرا کے گذشتہ ہفتہ کو جنگ سے ملاقات نہیں کر پانے کے بعد دونوں وزراء نے لیفٹیننٹ گورنر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔اس کے بعد سے کوئی آپ وزیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔


Share: